- ارے بابو بتانا زرہ
- اونچی فصیلوں میں مہنگائی کا چورن بکتا ہے کہ نہیں
بڑے ایوانوں میں چھوٹا غم بھی دِکھتا ہے کہ نہیں
- پہاڑوں سے گرے پانیوں میں ڈوبے سپنوں کا
میرے شہر میں بے گھرپریشاں میرے اپنوں کا
- کہیں کسی فائل میں نام لکھا بھی ہے
کون کرے گا انکے کام لکھا بھی ہے
- ارے بابو بتانا زرہ
- بہتے بستوں میں علم بھی بہہ گیا کیا؟
جہاں احساس مر گئے واں رہ گیا کیا؟
- مرے قلم کے مزدور کو مر کے بتانا پڑا
خطرہ تھا تبھی تو اسے کینیا جانا پڑا
- ارے بابو بتانا زرہ
- اس کا نام لکھنے سے ڈرتے ہیں قلم سنو
کسی معصوم کے ہاتھ دیتے ہیں علم سنو
- اب یہ راز قیامت کھولے گی
جو نہ بولا اس کی قبر بولے گی
Good
ReplyDelete