Skip to main content

Posts

Showing posts with the label pakistani politics

! عام آدمی کا کرب !پاکستانی پولیٹکس

! عام آدمی کا کرب ! ایک ایسا ملک جس کی بنیاد اسلام کے نام پر رکھی گئی تھی اس میں اس قسم کی صورت حال پیدا ہو چکی ہے کہ کسی کو بھی اس بات کی فکر نہیں کہ اس کا پڑوسی کس حال میں ہے کیوں کہ اس کے لیے اب شائد ممکن ہی نہیں رہا کہ وہ کسی دوسرے کا حال پوچھ سکے یا ایک ایسی بے بسی کا عالم یہاں وہاں راج کر رہا ہے کہ قیامت صغرٰی کا منظر پیش ہو رہا ہے۔ دیگر خوبیوں کے ساتھ اب احساس بھی اس قوم سے جا چکا ہے اب ایسا وقت آن پہنچا ہے کہ لوگ جینے سے زیادہ موت کو پکارنے لگے ہیں لیکن اس بات کا اب بھی کوئی امکان نہیں کہ لوگ اس قیامت خیز مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر آئیں گے یا کسی بھی حکومتی پالیسی کے خلاف کوئی موثر احتجاج کریں گے بلکہ اب بھی میری جماعت میرا لیڈر کا راگ الاپتے اور مہنگائی کی چکی میں پستے عوام انہی لوگوں سے کسی معجزے کی توقع کر رہے ہیں جنہوں نے انہیں حالات کے اس بے رحم دھارے میں تنہا چھوڑ دیا ہے اور خود دور بیٹھ کر نظارہ کر رہے ہیں اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ زیادہ تر اشرافیہ ابھی بھی مہنگائی سے ہی بے خبر ہو ملک کی مقبول قیادت اب بھی اس کوشش میں ہے کہ اس مظلوم عوام کو ہی قربانی کا بکرا بنا کر ا...

Inflation in pakistan

  مہنگائی مافیاز اور پاکستان! ایک ایسے وقت میں جب ملک مہنگائی کی دلدل میں سر تک دھنس چکا ہے۔ایسے میں حکومت  ا ور انتظامیہ کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں کیوں کہ یہی وہ وقت ہوتا ہے جب عوام کو مدد اور تحفظ کی پہلے سے کئی زیادہ ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ایک طرف مہنگائی جو روز بڑھ رہی ہو کسی چیز کے دام کم ہونے کا نام نہ لے رہے ہوں اور امکان ہو کہ چیزوں کی قیمتیں اگلے ایک ہفتہ یا مہینہ میں اور بھی بڑھ جائیں گی تو مافیاز کا اور زخیرہ اندوزوں کی چاندی ہو جاتی ہے کیوں کہ ایک ایسی مارکیٹ جہاں توازن نہ رہے اور اگر کسی چیز میں رہے تو مہنگائی کے بڑھتے ہوئے رجحان میں تو ایک ایسا ڈیلر جس کے پاس پیسے ہوں وہ اس موقع کو کبھی بھی ہاتھ سے جانے نہیں دے گا کہ وہ ایک ہفتہ یا مہینہ تک اپنے سرمائے یا مال کو روکے رکھے اور اس کے نتیجے میں اس کے پاس ایک کثیر منافع آئے اور اس بات کا کوئی امکانی خطرہ بھی نہ ہو کہ اس سے اس بارے میں کوئی باز پرس ہو گی تو اس چانس کو مس کرنا وہ ایک حماقت ہی سمجھے گا؟ ناپید ہوتے ڈالرز کے پیچھے بھی یہی عوامل کارفرما ہیں کیوں  کہ لوگ ڈالر کو خریدنے میں اس لیے برائی نہیں سمجھتے کیونکہ...

یوم یکجہتی کشمیر !مسلئہ کشمیر !

 یوم یکجہتی کشمیر ! ہر سال پاکستانی قوم 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر مناتی ہے اس دن کا منانے کا مقصد کشمیری قوم کو یہ یقین دلوانا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا تا وقتیکہ ان کو بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے آزادی نہیں مل جاتی ۔۔۔اس دن کشمیرکوپاکستان سے ملانے والے پلوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر دنیا کو یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ کشمیری اور پاکتانی ایک قوم ہیں اور ان میں مثالی یگانگت پائی جاتی ہے ،ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں مقررین کشمیر کاز پر روشنی ڈالتے ہیں اس دن کی مناسبت سے مختلف تنظیمیں اور سکولوں کالجز کے طلبہ و اساتذہ مختلف پروگرام ترتیب دیتے ہیں ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے اور اس دن کو قومی سطع پر منایا جاتا ہے ۔ مسلئہ کشمیر ! یوں تو مسلئہ کشمیر کو ایک صدی ہونے کو ہے جو کے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہونے کے باوجود ابھی تک حل طلب ہے لیکن اس مسلئے کی جانب بھارتی حکومت کی طرف سے کسی بھی قسم کی سنجیدی نہ ظاہر کرنا اس مسلئے کو مذید گھمبیر سے گھمبیر بناتا چلا جا رہا ،ماضی میں بھی اس مسلئے پر دونوں ملکوں کے مابی...

The sin of dreams! خوابوں کا گناہ!

 خوابوں کا گناہ! خواب کے بارے میں محقق جانے کیا کہتے ہیں لیکن یہ سچ ہے کہ خوابوں پہ کسی کا پہرا نہیں ہے اور نہ ہو سکتا ہے میری ذاتی رائے میں خوابوں کا تعلق آپکی سوچ سے ہو سکتا ہے لیکن یہ بھی کوئی حتمی رائے نہیں کہی جا سکتی اسی طرح خوابوں کی میراث پہ کسی کا قبضہ نہیں ہو سکتا یہ بات بھی طے ہے خوابوں کا تعلق آپکی روح سے ہے اس بات میں مجھے تو کم ازکم کوئی شک نہیں جتنا آپکی روح پاکیزہ ہو گی خواب بھی اتنے ہی شاندار ہوتے ہیں جس طرح ہاتھوں کے ساتھ قسمت کا کوئی تعلق نہیں اسی طرح آپکی آنکھوں سے بھی خوابوں کا کوئی تعلق نہیں اگر ایسا ہوتا تو جن کے ہاتھ نہیں ہوتے ان کی قسمت نہ ہوتی اور جن کی آنکھیں نہیں ہوتیں ان کے خواب بھی نہ ہوتے لیکن ایسا بلکل بھی نہیں اس کو آپ ایک تصوراتی دنیا بھی کہہ سکتے ہیں  جن کو زندگی میں ہوائی جہاز پر بیٹھنا نصیب نہیں وہ خواب میں اونچی اڑان بھر سکتے ہیں اس پر کوئی ٹکٹ لینے کی ضرورت نہیں اس پر کسی قسم کا کوئی خرچہ نہیں ۔۔۔۔لیکن کچھ تصورات کچھ خواب ایسے ہوتے ہیں جن کوہم اپنے لیے ایک گول کے طور پر سیٹ کرتے ہیں اپنے بچوں کے لیے اپنی قوم کے لیے اپنے مستقبل کے لیے اور ...

local bodies election 2023 karachi Hyder abad local bodies election party position( sindh)

 کراچی/حیدرآباد: کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے متوقع نتائج میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سرفہرست ہے، جب  جماعت اسلامی (جے آئی) پیچھے ہے،   اتوار کو شام 5 بجے پولنگ بند ہونے کے باوجود نتائج کے اجراء میں تاخیر نے حزب اختلاف کی جماعتوں جماعت اسلام (جے آئی)، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے کرام کی جانب سے دھاندلی    کے الزامات کو جنم دیا۔ واضع رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ نے ان انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا کیوں کہ ان کے مطابق الیکشن سے پہلے حلقہ بندیاں درست نہیں کی گئی ہیں جس سے متحدہ کو نقصان اور پی پی پی کو فائدہ ہو رہا ہے تاہم، الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے دعویٰ کیا کہ نتائج شفاف طریقے سے مرتب کیے گئے، جب کہ پیپلز پارٹی کی قیادت والی حکومت نے بھی انتخابات میں دھاندلی میں اپنے ملوث ہونے کی تردید کی۔ 235 (Ucs)   کے لیے ہونے والے انتخابات میں سے پی پی پی 93 یوسیز پر فتح کے ساتھ سرفہرست ہے، جماعت اسلامی 86،پی ٹی آئی 40، پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) سات، جے یو آئی ف اور آزاد  3  ۔ جبکہ تحریک لبیک (ٹی ایل پی) ...

مہنگائی اور مافیاز .Pakistan, Inflation, and mafias ID:G-YR0GNLL129

  مہنگائی اور مافیاز پاکستان میں گزشتہ چند دنوں سے مافیاز کا راج ہے ،یوں ایک طرف مہنگائی جو کہ ایک اٹل حقیقت ہے لیکن اب اس حقیقت کو بھی ماننا ہی پڑے گا کی پاکستان میں مافیاز بھی ایک حقیقت ہیں اور یہ کہنے میں بھی اب کسی تامل کی گنجائش نہیں کہ مافیاز کو بڑے بڑے لوگوں کی سرپرستی بھی حاصل ہے ،ورنہ اتنی آسانی اور دیدہ دلیری سے کیسے پہلے اشیاءکی مصنوئی قلت پیدا کی جارئی ہے اور اس کے بعد انکی قمتیں بڑھائی جا رہی ہیں یہ سب کچھ اتنی آسانی سے اور ہر روز ہو رہا ہے کہ اب تو گھمان ہوتا ہے کہ کسی دن لوگ سو کر اٹھیں گے تو سارا بازار صاف ملے گا یعنے کھانے پینے کی تمام اشیا مارکیٹ سے غائب کر دی جائیں گی ۔۔مافیاز اب جان چکے ہیں کہ عوام کی تمام توجہ اب کھانے پنیے کی چیزوں پر ہے ایسی اشیاء جن کو چھوڑ کر بھی زندہ رہا جا سکتا ہے  یہ عوام کی ترجیعات سے پہلے ہی نکل چکی ہیں ۔ سو اب کی بار آٹے کا انتخاب کیا گیا ہے تاکہ ہر طبقہ اس سے متاثر ہو اور محض چند ہی دنوں میں اس کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کر دیا گیا ہے ایسا اس لیے بھی ہو رہا ہے کیوں کہ ملک میں نئی سیاسی صف بندیاں ہونے جا رہی ہیں اگر پنجاب کی بات...

الوداع 2022! میرا پیغام نئے سال کے لیے ۔

سب کی خیر الوداع 2022! آج دسمبر کی آخری تاریخ ہے ،کل کا سورج 2023 میں طلوع ہو گا ،ایک سال کے جانے کے بعد ہمیں یہ احساس ہوتا ہے کہ ہماری زندگی کا ایک سال کم ہو گیا ہے یعنی ہم تیزی سے اپنے انجام کی جانب بڑھتے جا رہے ہیں ،بلکل بے خبر بلکل بے خوف ،اور آج رات بہت سے ملکوں میں نئے سال کا جشن سرکاری طور پر منایا جائے گا ظاہر ہے ان ملکوں کو یہ حق بھی پہنچتا ہے ،کیونکہ ان ملکوں نے گزرے سال کو اپنی عوام کو نئی نئی سہولیات اور ترقی دی ہو گی اور نئے سال نئے عہد کے ساتھ نئے سال کا استقبال بھی کرنا ان کی شان کے عین مطابق ہے ،،

بلدیاتی الیکشن تیسرا مرحلہ

  بلدیاتی الیکشن تیسرا مرحلہ  آزاد کشمیر کے بلدیاتی الیکشن کا تیسرا مرحلہ تین اضلاع بھمبر کوٹلی اور میرپور پر مشتمل میرپور ڈویژن میں انتخانات کے ساتھ ہی مکمل ہو جائے گا ؛ کوٹلی ۔جہاں تک کوٹلی کا تعلق ہے اس ضلع میں رجسٹرد ووٹرز کی تعداد 563016ہے اور کل پولنگ سٹیشنز کی تعداد 1026 ہے روایتی طور پر کوٹلی کو مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھا جاتا ہے لیکن الیکشن کے نتائج سے کچھ بعید نہیں کہ یہاں بھی آزاد امیدواربڑی تعداد میں میدان مار لیں بہرھال اس کا فیصلہ تو پولنگ کے بعد ہی ہو پائے گا لیکن یہ بات طے ہے کہ مقامی حکومتوں کے قیام کا ٹرینڈ کوٹلی سے ہی سیٹ ہو گا ۔ میرپور جہاں تک میرپور کا تعلق ہے اس ضلع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 366043ہے کل پولنگ سٹیژنز کی تعداد625ہے صدر آزادکشمیر جناب بیرسٹر سلطان محمود چودھری کا آبائی ضلع ہونے کی وجہ سے اس ضلع کی اہمیت بہت زیادہ ہے اگر پی ٹی آئی یہاں سے کامیاب نہ ہو سکی تو اسے سبکی کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن یہ دیکھنا ابھی باقی ہے اور دلچسپ بھی کیوں کہ روایتی طور پر میرپور پی پی کا گڑھ رہا ہے ۔ بھمبر جہاں تک بھمر کا تعلق ہے اس ضلع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد30302...

RANA SANA V/S PTI

  راناثنااللہ  رانا ثنااللہ صاحب کا شماردبنگ سیاستدانوں میں ہوتا ہے ،ان کا اپنا ہی انداز ہے خبروں میں ان رہنا ان کی فطرت میں شامل ہے، 90کی دہائی سے پاکستان کی سیاست کا لازمی جزورہنے والے رانا صاحب کا کیریئر کئی مرحلوں پر تنازعات کا بھی شکار رہا ہے لیکن رانا صاحب کسی نہ کسی طورسروائیو کر جاتے رہے ہیں ، آجکل رانا صاحب وزیر داخلہ پاکستان ہیں ،پاکستان کی داخلی سیاست ،اور خاص کر تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی تیاریوں کے تناظر میں آپ کی وزارت کی حیثیت بیک بون کی سی ہو گئی تھی  آج کا ہمارا موضوع رانا صاحب کا طرز سیاست یا میاں صاحب سے ان کی وفاداری نہیں بلکہ ہم بات کر رہے ہیں رانا صاحب کے حالیہ دنوں میں کی گئی درست پیش گویوں اور درست معلومات کی بنا پر۔رانا صاحب نے فرمایا تحریک انصاف اسلام آباد میں داخل نہیں ہو سکے گی ،ایسا ہی ہوا رانا صاحب نے فرمایا لانگ مارچ ناکام ہو گا ایسا ہی ہوا رانا صاحب نے فرمایا عمران خان اسمبلیوں کی تحلیل نہیں کر پائیں گے کیوں کہ چودھری ان کی بات نہیں مانیں گے آثار ایسے ہی لگ رہے ہیں ،رانا صاحب نے پرسوں پریس کانفرنس میں ایک اہم بات کی انہوں نے عمران خان صاحب...

watch گھڑی دو گھڑی

Clock two clock.  You must have heard this, the clock is only about two clocks. But many times this clock becomes heavy even for centuries. Take your Khan Sahib, the clock has been forced to this extent by just one clock. That against nature and mood, questions have to be answered. Today's breaking rather shocking news is related to the watch allegedly given by the Saudi Crown Prince during his visit to Saudi Arabia as a gift, probably in 2019. It was when the sun of my Khan Sahib was at its peak. may also face an inquiry. According to reports, all the gifts that are collected during foreign trips are collected in the Tosha Khana. But they are given by the heads of state, we have this constitution that our poor parliamentarians can buy these gifts by paying 20% ​​and then sell them for 100%. Estimate of value . Khan Sahib is accused that the price he has set for this precious watch is less than its real value. Another charge of the opponents is that The selling price Mr. Khan is te...

khan claim advance knowldge of attack

In an interview with CNN’s on Monday Mr Khan said three bullets were removed from his right leg while some shrapnel was left inside his left leg and that it would take him “four to six weeks” to resume his activities after the Wazirabad assassination attempt. Talking about the incident, Imran Khan claimed that there were two shooters and “maybe another one”. “There was this guy who fired the first volley ... then there was another volley [that] came in over our heads because we were falling, ” he added, terming the attack a “planned assassination attempt . ”. that means the papular leader in pakistan was under threat and he was know but ,his commitment to the cause is . so important where mr khan not affraid to loss of life . ...

لانگ مارچ سے دھرنا مارچ تک !From Long March to Dharna March!

 لانگ مارچ سے دھرنا مارچ تک ! پاکستان میں مارچ دھرنے احتجاج کوئی نئی بات نہیں ۔ نہ ہی یہ کوئی ایسی بات ہے کہ جو پہلی دفعہ سنی ہو ۔ آپ کو ابو سے ڈانٹ پڑے آپ سڑک پہ دھرنا دے سکتے ہیں ۔ پی ٹی آئی کے 2014 کے گلیمرس دھرنے کو البتہ ممتاز حیثیت حاصل ہے ۔ لیکن یہی پی ٹی آئی جب اقتدار میں تھی تو خادم رضوی صاحب کے دھرنے کو طاقت سے کچلنے کی کوشش کی گئی ۔ لیکن کیا کہنے اس اقتدار کے ۔ آپ مسندِاقتدار پہ براجمان ہوتے ہی سارے وعدے ،ساری اخلاقیات، ہر قسم کی مہنگائی اور قانون ضوابط نہ صرف بھول جاتے ہیں بلکہ ساری خرابیوں ،سارے مسائل کی جڑ آپ کو صرف اور صرف اپوزیشن لگتی ہے ،ادھر اق تدار سے نکلے مہنگائی غربت بے روزگاری ،عوام کا درد صاحبان کا تکیہ کلام بن جاتا ہے ۔ اب تو ہ میں شبہ ہو چلا ہے ۔ دشمن کا کیا بھروسہ کسی نے مسند ِاقتدار پہ جادو کر دیا ہو ۔ اقتدار کا ملنا اقدار کا چھننا گویا ایک ہی بات ہے ۔ ایسے میں ان وزیروں ،مشیروں کے چہرے آنکھوں کے سامنے گھوم جاتے ہیں جو صاحبان کو سب اچھا بلکہ بہت اچھا کی رپورٹس دے دے کر نہیں تھکتے ۔ حیرت انگیز بات وہی ہیں جنہیں لوگ الیکٹیبلز ،کے نام سے یاد کر کے صبع...