دیکھ ذرہ
بچوں کا کھیل ہے ،بابوں کا رقص ہے
ہنسنا منع ہے ، دانتوں میں نقص ہے
ہاتھوں میں چھری ہے اور پیاز ہے
آنسو غم کے ہیں ،پانی کا عکس ہے
بے لباسوں کے حمام میں ایک اور
کل جو گھڑی تھی ،آج وہ بکس ہے
تھی مقصود نمائش بدن نوخیز کی
کہا گیا صابن ہے ، تو لکس ہے
وہ جو منوں مٹی تلے دبا دیا گیا ! آہ
وہ وہ ،کھڑا آج بھی وہ شخص ہے
Comments
Post a Comment