Rawalpindi test
انگلینڈ ٹیم کے کپتان بن سٹوکس کے دلیرانہ طرز کرکٹ اور دلیرانہ فیصلہ نے بے جان پچ پر کھیل کو جان دار بنا دیا ہے ،انگینڈ کی دونوں اننگز میں جارحانہ کرکٹ دیکھنے کو ملی ۔اور پاکستان کی باولنگ دونوں اننگز میں دباو کا شکار رہی ،ہوم کنڈیشنز میں اگر ہماری ٹیم کی حالت اتنی پتلی ہے تو ۔۔۔۔۔۔بہرحال اب ایک دلچسپ صورت حال پیدا ہو چکی ہے ،
پاکستان نے پہلی اننگز میں مشہور زمانہ ٹک ٹکُ پالیسی کو جاری رکھا اور اپنے انداز سے کھیلتے ہوئے لگ بھگ انگلینڈ کی نسبت نصف سٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کی لیکن انگلش کپتان نے جب اننگز ڈکلئیر کی تو 343رنز کا ٹارگٹ تقریبا100اوورز میں ساڑھے تین کے لگ بھگ رن ریٹ سے درکار تھا اور عین پاکستانی بیٹرز کے مزاج کے مطابق،
لیکن پاکستان کی ٹیم ہمیشہ آسان ہدف کو مشکل بنا دیتی ہے اس لیے کچھ بعید نہیں کہ پاکستان یہ میچ ہار جائے ۔اس بات کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے کہ یہ میچ اب ،ڈرا ،ہو جائے سو دیکھتے ہیں کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے ،
Comments
Post a Comment