فیفا ورلڈ کپ 2022۔
ورلڈ کپ کا عالمی میلہ قطر کے دارالحکومت ،دوہا،میں اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے ،
قطر کو پہلے مسلمان ملک کا اعزاز حاصل ہوا جس کوفٹ بال کے اس سب سے بڑے میلے کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا ۔امید ہے مستقبل قریب میں اور بھی اسلامی ممالک اس کی میزبانی حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے ۔
جہاں تک قطر کا تعلق ہے 11571 مربع کلومیٹر اور تقریباََ پونے تین کروڑ آبادی والے اس ملک نے اس میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ہی ساری عالمی برادری میں پھیلتے مسلمانوں کے خلاف منفی تاثر کو زائل کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے ،
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شروع شروع میں لوگ قطر میں آنےاور ورلڈ کپ کے میچز لائیو دیکھنے سے ہچکچاتے تھے لیکن جوں جوں ، ٹورنانمنٹ پراگریس ہوتا رہا لوگ جوک در جوک آتے رہے اور عربوں کی روایتی مہمان نوازی کا لطف اٹھاتے رہے اور مثبت تاثرات کے ساتھ اپنے اپنے گھروں کو لوٹتے رہے ،
فٹ بال اور عرب دنیا ۔
عرب ممالک میں سب سے مقبول کھیل فٹ بال ہے مصر ایران قطر سعودی عرب ان تمام ممالک کی ٹیمز اچھی ٹیموں میں شمار ہوتی ہیں ۔اس ورلڈ کپ میں بھی سعودی عرب نے ایک میچ جیت کر عرب دنیا کو جشن منانے کا بھر پور موقع فراہم کیا لیکن بد قسمتی سے قطر کی ٹیم کوئی میچ نہ جیت سکی ورنہ عربوں کی خوشیاں دو چند ہو جاتیں۔
مراکش کی کارکردگی ۔
مراکش کی ٹیم نے تمام مسلم ورلڈ کو اس ورلڈ کپ سے جڑے رہنے کا بھر پور جواز مہیا کیے رکھا ،سیمی فائنل تک پہنچنے تک اس ٹیم کے خلاف کوئی ٹیم گول نہ کر سکی تھی ایک امید بندھ چلی تھی کہ شاید اب کی بار فائنل میں مراکش کی ٹیم پہنچ جائے لیکن 2018 کی فاتع فرانس کی ٹیم نے ایسا نہ ہونے دیا اور مراکش کو ورلڈ کپ ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کر دیا ۔
آج یعنی 17دسمبر 2022 مراکش اور کروشیا کی ٹیمیں تیسری پوزیشن کے لیے مد مقابل ہوں گی اگر مراکش کی ٹیم تیسری پوزیشن کا میچ جیت لیتی ہے تو یہ جیت بھی بہت بڑی جیت ہوگی کیوںکہ کروشیا کی ٹیم گزشتہ ورلڈ کپ کی رنر اپ ہے ۔
ورلڈ کپ فائنل ،
کل یعنی 18 اکتوبر 2022 رات 8 بجے پاکستان کے میعاری وقت کے مطابق دفاعی چمپین فرانس اور ارجنٹینا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ،فرانس کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی جبکہ ارجنٹائن نئی ورلڈ چمپین کا خواب سجائے گراونڈ میں داخل ہو گی ،
میسی بمقابلہ مباپے ،ارجنٹائن کے میسی اور فرانس کے مباپے نے اس ورلڈ کپ میں اب تک 5 /5 گول کیے ہیں ،دونوں کھلاڑی مکمل فارم میں ہپیں اور اور نہ صرف اس ورلڈ کپ کی دو بہترین ٹیموں کے درمیان اچھے مقابلے کی توقع ہے بلکہ ان دو سپر سٹارز کے درمیان بھی کڑاکے کا جوڑ پڑے گا اب جیت کس کی ہوتی ہے یہ تو کل پتہ چل جائے گا لیکن ایک بات طے ہے کہ فٹ بال کی جیت ہو گی اور عرب مہمان نوازی کی جیت ہو گی قطر کی جیت ہو گی سب کی جیت ہو گی ،،

Comments
Post a Comment