Skip to main content

u turn ahead





 یہ جاننا بے سودہے مہنگا سیب یاامرود ہے ،

بلاول بھٹو زرداری صاحب نے فرمایا ہے کہ وہ اپنی ذاتی پیسوں سے غیر ملکی دورے کر رہے ہیں َََََ
پس منظر یہ ہے کہ عمران خان خان نے فرمایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے اس غریب ملک کے دو ارب سے زیادہ پیسے غیر ملکی دوروں پر خرچ کر دیے ہیں لیکن اس سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں ،خان صاحب نے فرمایا تو ٹھیک ہی فرمایا ہو گا ۔آپ کو تو یاد کروانے کی ضرورت ہی نہیں سب کو سب یاد ہے اور خوب یاد ہے ہم تو بس ایک جھلک دکھا دیتے ہیں ۔
خان صاحب نے اپنی الیکشن مہم میں کیا کیا نہیں فرمایا اور پھر کیا تھا کہ بتاتے جاوشرماتے جاو۔اس کے لیے ایک دفتر درکار ہو گا لیکن خان صاحب کے فرمودات و ارشادات ک ااحاطہ ممکن ہی نہیں ۔شائد خان صاحب کو خود ہی احساس تھا اسی لیے دریا کو کوزے میں بند کر دیا تھا المعروف یوٹرن بڑے لیڈر کی نشانی ۔تو کل خاںصاحب یہ بھی تو فرما سکتے ہیں بلاول نے بہت اچھا کام کیا ۔۔۔۔۔۔۔لیکن بلاول صاحب نے یہ بھی بتایا کہ ان کے غیر ملکی دوروں کا ہی تو ثمر ہے کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکلا ورنہ وہیں پڑے پڑے پاکستان کا حشر نشر اور نجانے کیا کیا ہو جاتا۔ لیکن یاد آیا اگر پاکستان کو گرے لسٹ سے محترم بلاول صاحب نے نکالا تو خان صاحب اپنی معاشی ٹیم کو کس بات کی مبارک باد دے رہے تھے اور تو اور اپنے خاں صاحب ایک آدمی کو بھی مبارک باد المعروف ڈیموکریٹک آدمی اور ۔۔۔اب اس بات میں کس کو شک کہ یہاں کیا کیا ہوتا رہا اور کیا کیا نہیں ہوتا رہا اگر کچھ نہیں کیا گیا تو وہ ہے اقتدار عمرانی کا ،تحفظ ،اب تو خیر یہ بات پرانی ہو چکی اب تو باجوہ صاحب سے وہ آدمی تک کا سفر طے ہو چکا وہ آدمی اور یہ آدمی کا سفر کتنا مشکل اور کھٹن ہے اس کا احاطہ پھر کبھی لیکن وہ کام جو اپنے صدر صاحب نہ کر سکے پرویز الہی نے کر دکھایا ۔

سپیکر پنجاب اسمبلی جناب سبطین صاحب نے اپنے تازہ بیان میں فرمایا ہے کہ انہوں نے گورنر کی

ناایلی کا پروانہ صدر صاحب کو روانہ کر دیا ہے سبطین صاحب بھی بھلے آدمی ہیں ان کو شاید راناصاحب کا یہ بیان سننے کو نہ ملا ہو جس میں رانہ صاحب نے فرمایا ہے کہ صدر صاحب تو اپنے ناک پر بیٹھی مکھی بھی نہیں اڑا سکتے ،سو ان سے یہ توقع رکھنا کہ وہ پنجاب کے گورنر کو تبدیل کر دیں گے بے سود ہے ۔ہاں یاد آیا جب تخت عمرانی کا دور تھا اور پھر اس دور کو کسی کی نظر لگی تھی تو اپنے صدر صاحب نے مفاہمت کی  کئی کوششیں کیں لیکن ایک بھی کوشش بار آور ثابت نہ ہو سکی ۔اب اپنے خاں صاحب ہی نے تو فرمایا تھا انسان کے ہاتھ میں صرف کوشش ہے سو اس پر صدر صاحب کو الزام تو دیا نہیں جا سکتا البتہ انہی کوششوں کا ثمر ہے کہ تحریک انصاف اپنے لانگ مارچ کو طول دیتے  دیتےاس مقام پر لے آئی کہ کچھ ہاتھ نہ آیا اور پھر ایک ایسی صورت حال سے پالا پڑا کہ اپنی ہی حکومت کو گرانے کے لیے بھی جتن بلکہ پاپڑ بیلنے پڑ رہے ہیں ،،
 
خیبر پختوںخواۃ کے وزیر اعلیَ نے فرمایا ہے کہ وہ بہت جلد 27 کلومیٹر کی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں ۔کیوں کہ صوبے کے فنڈز روک لیے گئے ہیں اور فنڈ نہ ملنے کی وجہ سے پولیس کو اسلحہ اور گولا بارود نہیں مل رہا جس کے نتیجے میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے وغیرہ وغیرہ لیکن اپنے وزیر اعلیَ صاحب المحروٍف وسیم اکرم پلس بزدار پلس کو شائد یہ یاد ہی نہ رہا کہ ان کو آج اسمبلی تحلیل کرنی تھی یا شایدآگے یو ٹرن آ رہا ہے اور اللہ اللہ خیر سلہ ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
It is useless to know whether it is an expensive apple or a guava,
Bilawal Bhutto،  has said that he is traveling abroad with his personal money.
The background is that Imran Khan has said that Bilawal Bhutto Zardari has spent more than two billion rupees of this poor country on foreign trips, but it does not benefit the country.  . There is no need to remind you, everyone remembers everything and remembers it well, so ۔we just show you a glimpse.
What Khan Sahib did not say in his election campaign, and what he did then, should be told and shamed. An office will be needed for this, but it is not possible to cover the words and sayings of Khan Sahib. Perhaps Khan Sahib himself realized this. Therefore, the river was closed in a jar known as the sign of a great leader. So tomorrow Khan saib  can say that Bilawal has done a great job. But Bilawal also said that his foreign tours It is the result of the visits that Pakistan came out of the gray list, otherwise the fate of Pakistan would have been broadcast and what would have happened. But I remembered that if Pakistan was removed from the gray list by Mr. Bilawal Sahib, what was Khan Sahib congratulating his economic team and also congratulate his Khan Sahib, a well-known democratic man and now this. Who has doubts about what has been happening here and what has not been happening, if nothing has been done, it is the protection of civil authority, well, now this matter has become old, now the journey from Bajwa Sahib to that man has been completed. That man and how difficult and difficult the journey of this man is can never be covered again, but Parvez Elahi has .done what his president could not do.

The Speaker of the Punjab Assembly, Mr. Sabtain Sahib, has said in his latest statement that he has sent the Governor's permission to the President. Sabatin Sahib is also a good man. has said that the president cannot even blow away a fly sitting on his nose, so it is useless to expect him to change the governor of Punjab. When he had noticed someone, his president made several attempts to reconcile, but not a single attempt could be fruitful. Now his khan himself had said that there is only effort in the hands of man, so he blamed the president for this. It cannot be given, but it is the fruit of these efforts that Tehreek-e-Insaf prolonged its long march and brought it to a point where nothing came of it and then it was raised by such a situation that even to topple its own government. Pops have to be rolled.
 
The Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa has said that he is going to the Supreme Court very soon against the government of 27 km. Terrorism is increasing as a result, etc., but their Chief Minister Sahib Al-Mahroof Waseem Akram Plus Buzdar Plus probably didn't remember that they had to dissolve the Assembly today or maybe a U-turn is coming and God bless them.

Comments

Popular posts from this blog

Ideal social life .don,t tell a lie

 جھوٹ اور انسانی معاشرہ ۔۔ بنی نوع انسان کی ترقی کسی شارٹ ٹرم پالیسی کے نتیجے میں ممکن نہیں اس کے لیے جہد مسلسل می ضورت ہوتی ہے اور دنیا میں وہی اقوام رتبہ اور عزت پاتی ہیں جو محنت کو اپنا شعار بناتی ہیں ۔جو اقوام ترقی کی منازل تیزی سے طے کرتی ہیں وہ کسی معجزے کے نتیجے میں نہیں بلکہ محنت کو معجزہ بنا دیتی ہیں جب جب کوئی معاشرہ یا قوم محنت اور جہد مسلسل پر سچے دل سے کاربند ہو جاتی ہے اس کے لیے تحقیق کے دروازے کھلتے جاتے ہیں اور ان کی بلندیوں کا سفر شروع ہو جاتا ہے ۔لیکن بد قسمتی سے اگر کسی معاشرے میں سستی اور کائلی کی بری روایات یا عادات پیدا ہو جاتی ہیں تو ان کی ترقی کا سفر نہ صرف رک جاتا ہے بلکہ ان میں ترقی کے شارٹ روٹس پکڑنے کا رجعان پیدا ہو جاتا ہے ،کوئی بھی فرد یا معاشرہ اگر شارٹ کٹ کے ذریعے ترقی کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے تو آپ کو پتہ چلے گا کہ اس معاشرہ مٰیں ایک برائی لازماََ نظر آئے گی اور وہ برائی ہے ،جھوٹ ، جھوٹ ایک لعنت ، جھوٹ ایک ایسی لعنت ہے کہ اس کے پیدا ہونے کے بعد پھرکسی بھی مذید برائی کے پیدا ہونے کے امکانات کئی گناہ بڑھ جاتے ہیں مثال ...

Bay Nazeer Bhuto The Great Leader

بے نظیر بھٹو ایک طلسماتی شخسیت! یہ ایک ٹھنڈی اور اندھیری شام تھی میں اپنی عادت کے مطابق اپنے گھر کی جانب جا رہا تھا کہ میری نظر ایک ادھیڑ عمر شخص پر پڑی ،نجانے  اس گھپ اندھیرے  میں   کہاں  سے آ رہا تھا  میں   نے پوچھ ہی لیا ،جناب کہاں  سے آ رہے ہو ،شائد وہ جلا بھنا بیٹھا تھا لیے کرخت لہجے  میں   بولا غریبوں  کی لیڈر کو جب مار دیا گیا ہے تو ا ب غریبوں  کے ساتھ ایسا تو ہونا ہے  ۔  میں   نے نوٹ کیا تھا ،آج گاڑیاں  سڑک پر قدرے کم تھیں  ،کیا لیڈر بھائی کون لیڈر کس کی بات کر رہے ہو آپ ،اس کی آنکھوں   میں   آنسو تھے اور بس ،اس نے روتے ہوئے بتایا راولپنڈی  میں   بے نظیر بھٹو پر حملہ ہوا جس کے نتیجے  میں   محترمہ اللہ کو پیاری ہو گئی ہیں   ۔ اس وقت پاکستان  میں   موبائل ٹیکنالوجی اتنی عام نہیں  تھی موبائل فون تو تھے لیکن سمارٹ فون اور سوشل میڈیا اتنے عام نہیں  تھے بلکہ نہ ہونے کے برابر تھے  ۔ اس لیے...

کراچی ٹیسٹ

کراچی ٹیسٹ ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف جاری سیریز کا انجام بھی انگلینڈ سے مختلف نہیں نظر آ رہا کیونکہ حریف کوئی بھی ہو ہمارا اپنا مزاج ہے ہم اس خول سے باہر آنے کو تیار نہیں سو بات کر لیتے ہیں جاری ٹیسٹ کی تو جناب نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 600 سے زائد سکور کرنے کے بعد ڈکلئیر کر دی ہے اس طرح اسے پاکستان کے خلاف اب 170 کے لگھ بھگ لیڈ حاصل ہو گئی ہے اور ابھی کھیل میں 4 سے زائد سیشن باقی ہیں ظاہر ہے آپ نے درست اندازہ لگا لیا ،جی ہاں اب پاکستان کی جیت کا تو 0٪ بھی چانس نہیں ہے لیکن اس میچ پر نیوزی لینڈ کی گرفت مظبوط ہو چکی ہے اگر پاکستان کی ٹیم کم از کم 3 سیشن کھیلے اور 150 سے زائد سکور کر لے تو اس میچ میں مقابلہ ہو گا لیکن اگر پاکستان کی ٹیم اس میچ میں اپنی وکٹس تھرو کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی تو بہت کم چانس ہو گا کہ اس میچ کو بچایا جا سکے سرفراز کا کم بیک اور اس اننگز یعنی دوسری اننگز میں اس کا رول بہت اہم ہو گا لگ ایسے ہی رہا ہے کہ ہم بہت جلد سرفراز کو پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں دوبارہ ایک کپتان کے طور پر دیکھ پائیں گے اگر پاکستا...