سرفراز دھوکہ نہیں دے گا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین جاری ٹیسٹ سیریز میں اس وقت ایک دلچسپ موڑ آ گیا جب پاکستاں کو محض 49 رنز درکار تھے اور ابھی اس کی 4 وکٹیں باقی تھیں لیکن پھر آ غا سلمان کے آوٹ نے ساری بازی ہی پلٹ دی اور پھر ہو یوں جو ہمیشہ ہوتا آیا ہے یعنی کہ سرفراز کی کی وکٹ بھی پاکستان کے ہاتھ سے نکل گئی اور اگر نسیم شاہ اور ابرار استقامت نہ دکھاتے تو میچ اور سیریز پاکستان کے ہاتھ سے گئی تھی ۔ایک بات جس کی مثال کرکٹ میں کم ہی ملتی ہے وہ ہے ایک کم بیک کھلاڑی کی اتنی عمدہ پرفرمنس کہ نہ صرف اس نے میچ بلکہ سیریز پاکستان کو بچا کر دی بلکہ مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز بھی لے اڑا.اس پوری سیریز میں سفراز ہی وہ واحد کھلاڑی ہے جس نے پاکستان کو شکست سے بچایا ورنہ یہ سیریز بھی ہم ہار جاتے سرفاز نے اس سیریز میں 3 ففٹیز اور ایک سنچری کی بدولت مجموعی طور پر 335 رنز بنائے دلچسپ بات یہ ہے کہ سرفراز نے چاروں اننگز مشکل اور بعرانی کیفیت میں کھیلی ہیں امید کی جا رہی ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کا قرعہ سرفراز کے نام نکل سکتا ہے
اب دیکھتے ہیں ون ڈے ٹیم کس قسم کی کارکردگی دکھاتی ہے کیونکہ پاکستان کی وائٹ بال ٹیم ٹیسٹ ٹیم سے آن پیپر مضبوط دکھائی دیتی ہے۔۔
Comments
Post a Comment