یوم یکجہتی کشمیر !
ہر سال پاکستانی قوم 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر مناتی ہے اس دن کا منانے کا مقصد کشمیری قوم کو یہ یقین دلوانا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا تا وقتیکہ ان کو بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے آزادی نہیں مل جاتی ۔۔۔اس دن کشمیرکوپاکستان سے ملانے والے پلوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر دنیا کو یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ کشمیری اور پاکتانی ایک قوم ہیں اور ان میں مثالی یگانگت پائی جاتی ہے ،ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں مقررین کشمیر کاز پر روشنی ڈالتے ہیں اس دن کی مناسبت سے مختلف تنظیمیں اور سکولوں کالجز کے طلبہ و اساتذہ مختلف پروگرام ترتیب دیتے ہیں ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے اور اس دن کو قومی سطع پر منایا جاتا ہے ۔
مسلئہ کشمیر !
یوں تو مسلئہ کشمیر کو ایک صدی ہونے کو ہے جو کے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہونے کے باوجود ابھی تک حل طلب ہے لیکن اس مسلئے کی جانب بھارتی حکومت کی طرف سے کسی بھی قسم کی سنجیدی نہ ظاہر کرنا اس مسلئے کو مذید گھمبیر سے گھمبیر بناتا چلا جا رہا ،ماضی میں بھی اس مسلئے پر دونوں ملکوں کے مابین جنگیں ہو چکی ہیں لیکن جنگ کسی بھی مسلئے کا حل نہیں ہوتی جب تک کہ با معنی مزاکرات نہ ہوں جس میں کشمیریوں کی رائے کا احترام کیا جائے ۔
گو کہ پاکستان کی جانب سے کشمیریوں کی سیاسی و سفارتی حمایت جاری و ساری ہے لیکن ایک ایسی سفارت کاری جس کے نتیجے میں کوئی حل نہ نکل سکے اسے کسی طور بھی کامیاب سفارت کاری نہیں کہا جاسکتا ۔جدید دنیا میں سفارت کاری اور جنگوں کی نئی نئی جہتیں سامنے آ رہی ہیں ایک ایسی جنگ جو اسلحے کے بغیر بھی لڑی جا سکتی ہے ایک ایسی لڑائی جس کو محض پراپیگنڈہ اور اکنامک انٹرسٹ سے لڑا جا سکتا ہے اس میں بلا شبہہ بھارت ہم سے آگے نکل چکا ہے ،،پاکستاں کی سیاسی و سماجی ترقی کو ریورس گئیر لگ چکا ہے ۔اقتدار کا ایک نہ ختم ہونے والا کھیل یہاں پر کھیلا جا رہا ہے۔ایسے میں جب کہ پاکستان ایک نازک دور سے گزر رہا ہے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ایک احسن اقدام سہی لیکن اس سے۔بھی زیادہ اس امر کی ضرورت ہے کہ پاکستان میں تمام سٹیک ہولڈرز مل بیٹھیں اور اپنےگروہی اختلافات کو بھلا کر ملک کی فکر کریں تبھی جا کر ہم اس قابل ہوں گے کہ کشمیریوں کی آ زادی کی بات بھی کر سکیں اور بہترین سفارت کاری سے ان کے خوابوں کی تعبیر کو بھی ممکن بنا سکیں ۔
Comments
Post a Comment