پاکستان سپر لیگ!
پاکستان سپر لیگ کا میلا اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے اب تک کے میچز کے نتائج کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے فائنل فور میں لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے جگہہ بنا لی ہے ملتان سلطان کی ٹیم بھی فائنل فور کی مظبوط امیدوار ہے ملتان کی ٹیم ان فام ہے اور اب تک کے سٹیٹس کے مطابق ملتان کے پاس ٹاپ رن سکورر اور ٹاپ وکٹ ٹیکر کا اعزاز ہے جو اس ٹیم کی فام اور کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے لین آخری دو میچز میں ملتان کی کارکردگی میں گراوٹ ٹیم انتظامیہ کے لیے یقیناََ پریشان کن ہو گی لیکن ابھی بھی اس ٹیم کے پاس سپر فور تک جانے کا بہترین موقع ہے شاہنواز دھانی کے بعد اب کی بار اس ٹیم نے ایک اور فاسٹ باؤلر کو روشناس کروایا ہے جسے مستقبل کے سٹار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے احسان اللہ کے پاس سپیڈ وراءٹی اگریشن وہ سب کچھ ہے جو ایک فاسٹ باؤلر کا خاصہ ہوتا ہے بہت جلد اس پاکستاں کی ٹیم میں دیکھے جانے کی امید کی جا سکتی ہے ۔
کون سی ٹیم ہو گی سپر فور کی نمبر فور !
پاکستان سپر لیگ میں اس وقت نمبر فور پر براجمان پشاور زلمی میں دو ابھرتے ہوئے بیٹرز حسیب اللہ اور صائم ایوب نے بلا شبہہ کرکٹ کے مداحوں کو متاثر کیا ہے لیکن نہ تو بابر اعظم کا بلا چل سکا اور نہ ہی حارث اپنی کارکردگی سے کسی کو متاثر کر سکے یہی وجہ ہے کہ اس ٹیم کا نہ تو کوئی بیٹر اور نہ ہی کوئی باؤلر پی ایس ایل کے اس سیزن کے ٹاپ پرفارمرز کی لسٹ میں شامل ہے گو کہ یہ ٹیم سپر فور کے زیادہ قریب ہے بہ نسبت کوئٹہ یا کراچی کے لیکن اگر کوئٹہ یا کراچی نے مومنٹم پکڑ لیا تو اپنے لو رن ریٹ کی وجہ سے اس ٹیم کے لیے مشکلات ہو سکتی ہیں ۔جس ٹیم نے اس پی ایس ایل میں سب سے زیادہ کرکٹ کے مداحوں کو متاثر کیا ہے وہ ہے کراچی کنگز کی ٹیم بلا شبہہ اس ٹیم نے سب سے زیادہ کلوز مقابلوں میں رہنے کا اعزاز حاصل کیا ہے باؤلنگ بیٹنگ فیلڈنگ تینوں ہی شعبوں میں اس ٹیم کی کارکردگی کو برا نہیں کہا جا سکتا لیکن ایسا لگتا ہے لک اس ٹیم کے ساتھ نہیں ۔پھر بھی اس ٹیم کے کپتان عماد وسیم نے اپنی بیٹنگ کی بدولت دوبار کم بیک کی جانب شاندار پیش قدمی کی ہے نمبر فا ئیوپر موجود اس ٹیم کے لیے بھی فائنل فور تک رسائی کا چانس موجود ہے ٹاپ پرفارمرز میں اس ٹیم کے کپتان نمبر ٹو اور ٹاپ آل راؤنڈرز میں نمبر ون ہیں اس سیزن سرفراز کی کوئٹہ گلڈیٹرز کا نمبر اب تک آخری ہے اس ٹیم کی باؤلنگ کو مظبوط تصور کیا جاتا تھا لیکن حسنین کی ان ٖفٹ ہونے کی وجہ سےلگتا ہے اس ٹیم کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں اس ٹیم کا ایک ہی پلس پوائنٹ جو اس ٹورنانمنٹ میں دیکھا گیا وہ ہے حسنین کی اچھی فام اب کی بار حسنین ایک بہتر باؤلر نظر آ رہا ہے الل کرے وہ جلد واپسی کرے اور پاکستان کے اس سپیڈ سٹار کی ٹیم میں واپسی ہو بلا شبہہ یہ پاکستان کا ایک اثاثہ ہے اور اسے استعمال ہونا چاہیے
اب تک میچز اور چیدہ چیدہ سٹیٹس درج ذیل ہیں
نمبر شمار نام ٹیم میچز جیتے ہارے نیٹ رن ریٹ پوائنٹس
1۔ لاہور قلندر 7 6 1 +1.321 12
2۔ اسلام آباد یوناءیڈڈ 7 5 2 -0.093 10
3۔ ملتان سلطان 7 4 3 +0.568 8
4۔ پشاور زلمی 6 3 3 -0.896 6
5۔ کراچی کنگز 8 2 6 +0.437 4
6۔ کوئٹہ گلیڈیٹرز 7 1 6 -1.580 2
ٹاپ فائیو بیٹرز!
نمبر شمار نام بیٹر ..... ایوریج رنز
1۔..... محمد رضوان . 77 388
2۔ ..... عماد وسیم . 164 329
3......۔ اعظم خان . 55 277
4۔...... فخر زمان . 34 239
5۔....... ریلی روسو 47 237
Comments
Post a Comment