شاعرانہ مزاج! کبھی کبھی ایسا لگتا ہے پورے کا پورا ملک شاعری کے خبط میں مبتلا ہے کوئی ایسا شعبہ زندگی نہیں جس میں ہم شاعرانہ مزاج نہ رکھتے ہوں سیاستدان ہوں وکلاء ہوں بیوروکریٹس ہوں یا علماء کرام پورا ملک ایک قسم کے ہیجان میں اور کشمکش میں مبتلا ہے کہ ہمیں دوسرے سے بڑا ایکٹر بننا ہے بڑا شاعر بننا ہے اور دکھنا ہے چاہے اس کے لیے ہمیں کچھ بھی کرنا پڑ جائے عمومی طور پر کہا جاتا ہے کہ ہر کوئی سنگر ہوتا ہے خاص کر باتھ روم سنگر تو ہر کوئی ہوتا ہے یعنی باتھ روم میں جب انسان اکیلا ہوتا ہے تو لازمی اپنے سروں کا جادو جگاتا ہے لیکن یہاں معاملہ کچھ آگے نکل چکا ہے آپ کو شاید یہ بات معیوب لگے لیکن کڑوا سچ یہی ہے کہ آپ بس سٹاپ پر جائیں آپ کسی بھی پبلک پلیس پر جائیں آپ پبلک واش رومز میں جائیں آپ مسجد کے واش رومز میں جائیں لوگوں کی ہینڈ رائٹنگ سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ کچھ لوگوں کا تعلیم بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتی آپ اس کرب اس درد کو کیا جانیں کہ لکھنے والے کا نام نہیں لیکن جس کے لیے لکھا جا رہا ہے اس کا باقائدہ نام تک لکھا جاتا ہے ان عاشق مزاج کی مستی کا اندازہ اس سے بڑھ کر کیا ہو گا آپ کی مساجد ...
پاکستان سپر لیگ! پ اکستان سپر لیگ کا میلا اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے اب تک کے میچز کے نتائج کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے فائنل فور میں لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے جگہہ بنا لی ہے ملتان سلطان کی ٹیم بھی فائنل فور کی مظبوط امیدوار ہے ملتان کی ٹیم ان فام ہے اور اب تک کے سٹیٹس کے مطابق ملتان کے پاس ٹاپ رن سکورر اور ٹاپ وکٹ ٹیکر کا اعزاز ہے جو اس ٹیم کی فام اور کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے لین آخری دو میچز میں ملتان کی کارکردگی میں گراوٹ ٹیم انتظامیہ کے لیے یقیناََ پریشان کن ہو گی لیکن ابھی بھی اس ٹیم کے پاس سپر فور تک جانے کا بہترین موقع ہے شاہنواز دھانی کے بعد اب کی بار اس ٹیم نے ایک اور فاسٹ باؤلر کو روشناس کروایا ہے جسے مستقبل کے سٹار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے احسان اللہ کے پاس سپیڈ وراءٹی اگریشن وہ سب کچھ ہے جو ایک فاسٹ باؤلر کا خاصہ ہوتا ہے بہت جلد اس پاکستاں کی ٹیم میں دیکھے جانے کی امید کی جا سکتی ہے ۔ کون سی ٹیم ہو گی سپر فور کی نمبر فور ! پاکستان سپر لیگ میں اس وقت نمبر فور پر براجمان پشاور زلمی میں دو ابھرتے ہوئے بیٹرز حسیب اللہ اور صائم ایوب نے بلا شبہہ...