Skip to main content

Posts

Showing posts from December, 2022

الوداع 2022! میرا پیغام نئے سال کے لیے ۔

سب کی خیر الوداع 2022! آج دسمبر کی آخری تاریخ ہے ،کل کا سورج 2023 میں طلوع ہو گا ،ایک سال کے جانے کے بعد ہمیں یہ احساس ہوتا ہے کہ ہماری زندگی کا ایک سال کم ہو گیا ہے یعنی ہم تیزی سے اپنے انجام کی جانب بڑھتے جا رہے ہیں ،بلکل بے خبر بلکل بے خوف ،اور آج رات بہت سے ملکوں میں نئے سال کا جشن سرکاری طور پر منایا جائے گا ظاہر ہے ان ملکوں کو یہ حق بھی پہنچتا ہے ،کیونکہ ان ملکوں نے گزرے سال کو اپنی عوام کو نئی نئی سہولیات اور ترقی دی ہو گی اور نئے سال نئے عہد کے ساتھ نئے سال کا استقبال بھی کرنا ان کی شان کے عین مطابق ہے ،،

کراچی ٹیسٹ

کراچی ٹیسٹ ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف جاری سیریز کا انجام بھی انگلینڈ سے مختلف نہیں نظر آ رہا کیونکہ حریف کوئی بھی ہو ہمارا اپنا مزاج ہے ہم اس خول سے باہر آنے کو تیار نہیں سو بات کر لیتے ہیں جاری ٹیسٹ کی تو جناب نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 600 سے زائد سکور کرنے کے بعد ڈکلئیر کر دی ہے اس طرح اسے پاکستان کے خلاف اب 170 کے لگھ بھگ لیڈ حاصل ہو گئی ہے اور ابھی کھیل میں 4 سے زائد سیشن باقی ہیں ظاہر ہے آپ نے درست اندازہ لگا لیا ،جی ہاں اب پاکستان کی جیت کا تو 0٪ بھی چانس نہیں ہے لیکن اس میچ پر نیوزی لینڈ کی گرفت مظبوط ہو چکی ہے اگر پاکستان کی ٹیم کم از کم 3 سیشن کھیلے اور 150 سے زائد سکور کر لے تو اس میچ میں مقابلہ ہو گا لیکن اگر پاکستان کی ٹیم اس میچ میں اپنی وکٹس تھرو کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی تو بہت کم چانس ہو گا کہ اس میچ کو بچایا جا سکے سرفراز کا کم بیک اور اس اننگز یعنی دوسری اننگز میں اس کا رول بہت اہم ہو گا لگ ایسے ہی رہا ہے کہ ہم بہت جلد سرفراز کو پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں دوبارہ ایک کپتان کے طور پر دیکھ پائیں گے اگر پاکستا...

About us

About Us! Welcome To sadeerah.blogspt.com sadeerah.blogspt.com is a Professional education Platform. Here we will provide you only interesting content, which you will like very much. We're dedicated to providing you the best of education , with a focus on dependability and freelancing . We're working to turn our passion for education into a booming online website . We hope you enjoy our education as much as we enjoy offering them to you. I will keep posting more important posts on my Website for all of you. Please give your support and love. Thanks For Visiting Our Site Have a nice day!

Bay Nazeer Bhuto The Great Leader

بے نظیر بھٹو ایک طلسماتی شخسیت! یہ ایک ٹھنڈی اور اندھیری شام تھی میں اپنی عادت کے مطابق اپنے گھر کی جانب جا رہا تھا کہ میری نظر ایک ادھیڑ عمر شخص پر پڑی ،نجانے  اس گھپ اندھیرے  میں   کہاں  سے آ رہا تھا  میں   نے پوچھ ہی لیا ،جناب کہاں  سے آ رہے ہو ،شائد وہ جلا بھنا بیٹھا تھا لیے کرخت لہجے  میں   بولا غریبوں  کی لیڈر کو جب مار دیا گیا ہے تو ا ب غریبوں  کے ساتھ ایسا تو ہونا ہے  ۔  میں   نے نوٹ کیا تھا ،آج گاڑیاں  سڑک پر قدرے کم تھیں  ،کیا لیڈر بھائی کون لیڈر کس کی بات کر رہے ہو آپ ،اس کی آنکھوں   میں   آنسو تھے اور بس ،اس نے روتے ہوئے بتایا راولپنڈی  میں   بے نظیر بھٹو پر حملہ ہوا جس کے نتیجے  میں   محترمہ اللہ کو پیاری ہو گئی ہیں   ۔ اس وقت پاکستان  میں   موبائل ٹیکنالوجی اتنی عام نہیں  تھی موبائل فون تو تھے لیکن سمارٹ فون اور سوشل میڈیا اتنے عام نہیں  تھے بلکہ نہ ہونے کے برابر تھے  ۔ اس لیے...

Ideal social life How to improve social life ?

 حادثات اور مواقع ۔ کچھ عرصہ قبل میں بی بی سی کی ایک ڈاکو منٹری دیکھ رہا تھا ،ڈاکو منٹری میں دکھایا گیا تھا کہ جب امریکن افواج کی جانب سے بمباری کی جاتی ہے تو کیسے افغان شہری جمع ہو جاتے ہیں اور اس بمباری کے نتیجے میں جو بموں کے ٹکڑے ادھر اُدھر بِکھر جاتے ہیں ان کو چن کر سکریپ میں بیچ کر اپنے لیے روزی کا سامان کرتے ہیں بعد میں ایسی خبریں بھی آئیں کہ رات کی تاریکی میں افغان شہری مختلف پہاڑیوں پر لالٹینیں جلاتے ہیں تا کہ امریکن سشمن سمجھ کر بمباری کریں اور وہ بموں کے ٹکڑے اکھٹے کریں اور اس کو سکریپ میں بیچ کر روزی روٹی کا بندوبست کر سکیں ،یہ کتنی عجیب بات ہے کہ

Quid e Azam Mohammad Ali Jinah

 اے قائدِاعظم تیرا احسان ہے (25 دسمبر 1876 ) یہ ایک پروقار تقریب تھی ،کئی ایک مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا جن میں تقریباَ۔ تمام شعبہ ہائے زنگی کے لوگ شامل تھے یہ ایک نجی سکول کی جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب تھی ،پاکستان میں قائدِاعظم محمدعلی جناح کے یومِ پیدائش پر چھٹی ہوتی ہے اور اس دن مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔شائد اسی لیے سکول انتظامیہ نے اس دن کا انتخاب کیا تھا تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس تقریب کا حصہ بنیں ،مجھے بھی اس تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا تھا ۔ یہ واقعی میں ایک شاندار تقریب تھی ،مقررین اور طلبہ نے قائدِ اعظم کی زندگی پر سیر حاصل گفتگو کی اور حاضرین اور سامعین کے دل میں اپنے محبوب قائد کی محبت کو ایک نئی جہت ملی ۔بچوں نے بہت اچھے سے ملی و قومی نغمے  گائے اور اور شرکا سے داد و تحسین وصول کی ۔ایک بچی نے تو کمال ہی کر دیا اس ترنم سے اور ترانے کے اندر محو ہو کر گایا کہ کیا ہی کہنے ،ترانے کے بول تھے ،اے قائدِاعظم تیرا احسان ہے ،ترانہ گانے کا لفظ میں جان بوجھ کر استعمال کر رہا ہوں کیونکہ اب تو ترانہ کیا نعت بھی ہم لوگ گاتے ہیں پڑھتے نہیں یہ جد ت پسندی کا ...

Ideal social life .don,t tell a lie

 جھوٹ اور انسانی معاشرہ ۔۔ بنی نوع انسان کی ترقی کسی شارٹ ٹرم پالیسی کے نتیجے میں ممکن نہیں اس کے لیے جہد مسلسل می ضورت ہوتی ہے اور دنیا میں وہی اقوام رتبہ اور عزت پاتی ہیں جو محنت کو اپنا شعار بناتی ہیں ۔جو اقوام ترقی کی منازل تیزی سے طے کرتی ہیں وہ کسی معجزے کے نتیجے میں نہیں بلکہ محنت کو معجزہ بنا دیتی ہیں جب جب کوئی معاشرہ یا قوم محنت اور جہد مسلسل پر سچے دل سے کاربند ہو جاتی ہے اس کے لیے تحقیق کے دروازے کھلتے جاتے ہیں اور ان کی بلندیوں کا سفر شروع ہو جاتا ہے ۔لیکن بد قسمتی سے اگر کسی معاشرے میں سستی اور کائلی کی بری روایات یا عادات پیدا ہو جاتی ہیں تو ان کی ترقی کا سفر نہ صرف رک جاتا ہے بلکہ ان میں ترقی کے شارٹ روٹس پکڑنے کا رجعان پیدا ہو جاتا ہے ،کوئی بھی فرد یا معاشرہ اگر شارٹ کٹ کے ذریعے ترقی کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے تو آپ کو پتہ چلے گا کہ اس معاشرہ مٰیں ایک برائی لازماََ نظر آئے گی اور وہ برائی ہے ،جھوٹ ، جھوٹ ایک لعنت ، جھوٹ ایک ایسی لعنت ہے کہ اس کے پیدا ہونے کے بعد پھرکسی بھی مذید برائی کے پیدا ہونے کے امکانات کئی گناہ بڑھ جاتے ہیں مثال ...

u turn ahead

  یہ  جاننا بے سودہے مہنگا سیب یاامرود ہے  ، بلا ول بھٹو زرداری صاحب نے فرمایا ہے کہ وہ اپنی ذاتی پیسوں سے غیر ملکی دورے کر رہے ہیں َََََ پس منظر یہ ہے کہ عمران خان خان نے فرمایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے اس غریب ملک کے دو ارب سے زیادہ پیسے غیر ملکی دوروں پر خرچ کر دیے ہیں لیکن اس سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں ،خان صاحب نے فرمایا تو ٹھیک ہی فرمایا ہو گا ۔آپ کو تو یاد کروانے کی ضرورت ہی نہیں سب کو سب یاد ہے اور خوب یاد ہے ہم تو بس ایک جھلک دکھا دیتے ہیں ۔ خان صاحب نے اپنی الیکشن مہم میں کیا کیا نہیں فرمایا اور پھر کیا تھا کہ بتاتے جاوشرماتے جاو۔اس کے لیے ایک دفتر درکار ہو گا لیکن خان صاحب کے فرمودات و ارشادات ک ااحاطہ ممکن ہی نہیں ۔شائد خان صاحب کو خود ہی احساس تھا اسی لیے دریا کو کوزے میں بند کر دیا تھا المعروف یوٹرن بڑے لیڈر کی نشانی ۔تو کل خاںصاحب یہ بھی تو فرما سکتے ہیں بلاول نے بہت اچھا کام کیا ۔۔۔۔۔۔۔لیکن بلاول صاحب نے یہ بھی بتایا کہ ان کے غیر ملکی دوروں کا ہی تو ثمر ہے کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکلا ورنہ وہیں پڑے پڑے پاکستان کا حشر نشر اور نجانے کیا کیا ہو جاتا۔ لیکن...

Ideal Social Life

 https://www.amazon.com/LeapFrog-Violet-Bilingual-Amazon-Exclusive/dp/B07BPZNM9G/ref=rtpb_sccl_2/132-4791132-8783340pd_rd_w=PFoXB&content-id=amzn1.sym.d12edb90-0e5b-498c-816a-9ba65872c34f&pf_rd_p=d12edb90-0e5b-498c-816a-9ba65872c34f&pf_rd_r=TRTH06CV5G1KZJCDVJRS&pd_rd_wg=62dOo&pd_rd_r=77d5d2bc-e181-4820-8776-56b879e69fd9&pd_rd_i=B07BPZNM9G&th=1 About this item Meet Scout and violet who will introduce more than 100 age-appropriate words chosen by learning experts Word categories include: pets, animals, food, mealtime, colors, activities, opposites, outside and more Touching the words on the pages plays the words, sound effects and fun facts; hear the Learning Friends theme song and My Favorite Word by pressing the light-up star button Words, songs and instructions can be heard in both English and Spanish for a full bilingual experience Intended for ages 18+ months; requires 2 AA batteries; batteries included for demo purposes only; new batteries recommende...