Skip to main content

Posts

شاعرانہ مزاج!

  شاعرانہ مزاج! کبھی کبھی ایسا لگتا ہے پورے کا پورا ملک شاعری کے خبط میں مبتلا ہے کوئی ایسا شعبہ زندگی نہیں جس میں ہم شاعرانہ مزاج نہ رکھتے ہوں سیاستدان ہوں وکلاء ہوں بیوروکریٹس ہوں یا علماء کرام پورا ملک ایک قسم کے ہیجان میں اور کشمکش میں مبتلا ہے کہ ہمیں دوسرے سے بڑا ایکٹر بننا ہے بڑا شاعر بننا ہے اور دکھنا ہے چاہے اس کے لیے ہمیں کچھ بھی کرنا پڑ جائے عمومی طور پر کہا جاتا ہے کہ ہر کوئی سنگر ہوتا ہے خاص کر باتھ روم سنگر تو ہر کوئی ہوتا ہے یعنی باتھ روم میں جب انسان اکیلا ہوتا ہے تو لازمی اپنے سروں کا جادو جگاتا ہے لیکن یہاں معاملہ کچھ آگے نکل چکا ہے آپ کو شاید یہ بات معیوب لگے لیکن کڑوا سچ یہی ہے کہ آپ بس سٹاپ پر جائیں آپ کسی بھی پبلک پلیس پر جائیں آپ پبلک واش رومز میں جائیں آپ مسجد کے واش رومز میں جائیں لوگوں کی ہینڈ رائٹنگ سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ کچھ لوگوں کا تعلیم بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتی آپ اس کرب اس درد کو کیا جانیں کہ لکھنے والے کا نام نہیں لیکن جس کے لیے لکھا جا رہا ہے اس کا باقائدہ نام تک لکھا جاتا ہے ان عاشق مزاج کی مستی کا اندازہ اس سے بڑھ کر کیا ہو گا آپ کی مساجد ...

psl live updates ،states Pakistan super league

  پاکستان سپر لیگ! پ اکستان سپر لیگ کا میلا اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے اب تک کے میچز کے نتائج کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے فائنل فور میں لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے جگہہ بنا لی ہے ملتان سلطان کی ٹیم بھی فائنل فور کی مظبوط امیدوار ہے ملتان کی ٹیم ان فام ہے اور اب تک کے سٹیٹس کے مطابق ملتان کے پاس ٹاپ رن سکورر اور ٹاپ وکٹ ٹیکر کا اعزاز ہے جو اس ٹیم کی فام اور کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے لین آخری دو میچز میں ملتان  کی کارکردگی میں گراوٹ ٹیم انتظامیہ کے لیے یقیناََ پریشان کن ہو گی لیکن ابھی بھی اس ٹیم کے پاس سپر فور تک جانے کا بہترین موقع ہے شاہنواز دھانی کے بعد اب کی بار اس ٹیم نے ایک اور فاسٹ باؤلر کو روشناس کروایا ہے جسے مستقبل کے سٹار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے احسان اللہ کے پاس سپیڈ وراءٹی اگریشن وہ سب کچھ ہے جو ایک فاسٹ باؤلر کا خاصہ ہوتا ہے بہت جلد اس پاکستاں کی ٹیم میں دیکھے جانے کی امید کی جا سکتی ہے ۔ کون سی ٹیم ہو گی سپر فور کی نمبر فور ! پاکستان سپر لیگ میں اس وقت نمبر فور پر براجمان پشاور زلمی میں دو ابھرتے ہوئے بیٹرز حسیب اللہ اور صائم ایوب نے بلا شبہہ...

! عام آدمی کا کرب !پاکستانی پولیٹکس

! عام آدمی کا کرب ! ایک ایسا ملک جس کی بنیاد اسلام کے نام پر رکھی گئی تھی اس میں اس قسم کی صورت حال پیدا ہو چکی ہے کہ کسی کو بھی اس بات کی فکر نہیں کہ اس کا پڑوسی کس حال میں ہے کیوں کہ اس کے لیے اب شائد ممکن ہی نہیں رہا کہ وہ کسی دوسرے کا حال پوچھ سکے یا ایک ایسی بے بسی کا عالم یہاں وہاں راج کر رہا ہے کہ قیامت صغرٰی کا منظر پیش ہو رہا ہے۔ دیگر خوبیوں کے ساتھ اب احساس بھی اس قوم سے جا چکا ہے اب ایسا وقت آن پہنچا ہے کہ لوگ جینے سے زیادہ موت کو پکارنے لگے ہیں لیکن اس بات کا اب بھی کوئی امکان نہیں کہ لوگ اس قیامت خیز مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر آئیں گے یا کسی بھی حکومتی پالیسی کے خلاف کوئی موثر احتجاج کریں گے بلکہ اب بھی میری جماعت میرا لیڈر کا راگ الاپتے اور مہنگائی کی چکی میں پستے عوام انہی لوگوں سے کسی معجزے کی توقع کر رہے ہیں جنہوں نے انہیں حالات کے اس بے رحم دھارے میں تنہا چھوڑ دیا ہے اور خود دور بیٹھ کر نظارہ کر رہے ہیں اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ زیادہ تر اشرافیہ ابھی بھی مہنگائی سے ہی بے خبر ہو ملک کی مقبول قیادت اب بھی اس کوشش میں ہے کہ اس مظلوم عوام کو ہی قربانی کا بکرا بنا کر ا...

Inflation in pakistan

  مہنگائی مافیاز اور پاکستان! ایک ایسے وقت میں جب ملک مہنگائی کی دلدل میں سر تک دھنس چکا ہے۔ایسے میں حکومت  ا ور انتظامیہ کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں کیوں کہ یہی وہ وقت ہوتا ہے جب عوام کو مدد اور تحفظ کی پہلے سے کئی زیادہ ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ایک طرف مہنگائی جو روز بڑھ رہی ہو کسی چیز کے دام کم ہونے کا نام نہ لے رہے ہوں اور امکان ہو کہ چیزوں کی قیمتیں اگلے ایک ہفتہ یا مہینہ میں اور بھی بڑھ جائیں گی تو مافیاز کا اور زخیرہ اندوزوں کی چاندی ہو جاتی ہے کیوں کہ ایک ایسی مارکیٹ جہاں توازن نہ رہے اور اگر کسی چیز میں رہے تو مہنگائی کے بڑھتے ہوئے رجحان میں تو ایک ایسا ڈیلر جس کے پاس پیسے ہوں وہ اس موقع کو کبھی بھی ہاتھ سے جانے نہیں دے گا کہ وہ ایک ہفتہ یا مہینہ تک اپنے سرمائے یا مال کو روکے رکھے اور اس کے نتیجے میں اس کے پاس ایک کثیر منافع آئے اور اس بات کا کوئی امکانی خطرہ بھی نہ ہو کہ اس سے اس بارے میں کوئی باز پرس ہو گی تو اس چانس کو مس کرنا وہ ایک حماقت ہی سمجھے گا؟ ناپید ہوتے ڈالرز کے پیچھے بھی یہی عوامل کارفرما ہیں کیوں  کہ لوگ ڈالر کو خریدنے میں اس لیے برائی نہیں سمجھتے کیونکہ...

SPORTS PAKISTAN SUPER LEAGUE

  v     PAKISTAN SUPER LEAGUE IN PAKISTAN NOW PAKISTAN SUPER LEAGUE STARTED FROM A WEEK AGO SIX TEAMS ARE IN ACTION FOR 34 MATCHES , START OF PSL IS VERY POSSITIVE WHILE DEFENDING CHAMPION   LAHORE QALANDER BEATS MULTAN SULTAN BY SOME MARGIN PAKISTAN SUPER LEAGUE IS A BRAND OF CRICKET WHICH IS LOVING AND COMPATATIVE KARACHI KINGS FROM LAST SEASON IS PLAYING WELL BUT UN FORTUNATLY NOT CROSSING OVER THE LINE IN THE 1 ST 3 MATCHES KARACHI PLAYS WELL BUT NOT CROSS THE LINE LAHORE QALANDER MULTAN SULTAN &ISLAM ABAD UNITED IS IN FULL FLOW BUT ZALMI AND QUITA IS NOT ADJUST WELL

وزیر کھیل کے ساتھ کھیل ہو گیا پاکستان سپورٹس

پنجاب کے وزیر کھیل وہاب ریاض نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں کھیلے جا رہے ایک  نمائشی میچ میں پاکستان کے معروف باء ولر اور پنجاب کے نگران وزیر کھیل وہاب ریاض کو اس وقت خفت کا سامنا کرنا پڑا جب پشاور زلمی کی طرف سے کھیلتے ہوئے وہاب ریاض اننگز کا اختتامی اوور کرنے آئے تھے کوئٹہ کی جانب سے افتخار احمد نے 6 گیندوں پر مسلسل 6 چھکے جڑ  دیے اس ساتھ ہی افتخار 6 چھکے لگانے اور وہاب ریاض 6 چھکے کھانے والوں کے کلب میں شامل ہو گئے ہیں 

یوم یکجہتی کشمیر !مسلئہ کشمیر !

 یوم یکجہتی کشمیر ! ہر سال پاکستانی قوم 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر مناتی ہے اس دن کا منانے کا مقصد کشمیری قوم کو یہ یقین دلوانا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا تا وقتیکہ ان کو بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے آزادی نہیں مل جاتی ۔۔۔اس دن کشمیرکوپاکستان سے ملانے والے پلوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر دنیا کو یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ کشمیری اور پاکتانی ایک قوم ہیں اور ان میں مثالی یگانگت پائی جاتی ہے ،ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں مقررین کشمیر کاز پر روشنی ڈالتے ہیں اس دن کی مناسبت سے مختلف تنظیمیں اور سکولوں کالجز کے طلبہ و اساتذہ مختلف پروگرام ترتیب دیتے ہیں ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے اور اس دن کو قومی سطع پر منایا جاتا ہے ۔ مسلئہ کشمیر ! یوں تو مسلئہ کشمیر کو ایک صدی ہونے کو ہے جو کے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہونے کے باوجود ابھی تک حل طلب ہے لیکن اس مسلئے کی جانب بھارتی حکومت کی طرف سے کسی بھی قسم کی سنجیدی نہ ظاہر کرنا اس مسلئے کو مذید گھمبیر سے گھمبیر بناتا چلا جا رہا ،ماضی میں بھی اس مسلئے پر دونوں ملکوں کے مابی...

The sin of dreams! خوابوں کا گناہ!

 خوابوں کا گناہ! خواب کے بارے میں محقق جانے کیا کہتے ہیں لیکن یہ سچ ہے کہ خوابوں پہ کسی کا پہرا نہیں ہے اور نہ ہو سکتا ہے میری ذاتی رائے میں خوابوں کا تعلق آپکی سوچ سے ہو سکتا ہے لیکن یہ بھی کوئی حتمی رائے نہیں کہی جا سکتی اسی طرح خوابوں کی میراث پہ کسی کا قبضہ نہیں ہو سکتا یہ بات بھی طے ہے خوابوں کا تعلق آپکی روح سے ہے اس بات میں مجھے تو کم ازکم کوئی شک نہیں جتنا آپکی روح پاکیزہ ہو گی خواب بھی اتنے ہی شاندار ہوتے ہیں جس طرح ہاتھوں کے ساتھ قسمت کا کوئی تعلق نہیں اسی طرح آپکی آنکھوں سے بھی خوابوں کا کوئی تعلق نہیں اگر ایسا ہوتا تو جن کے ہاتھ نہیں ہوتے ان کی قسمت نہ ہوتی اور جن کی آنکھیں نہیں ہوتیں ان کے خواب بھی نہ ہوتے لیکن ایسا بلکل بھی نہیں اس کو آپ ایک تصوراتی دنیا بھی کہہ سکتے ہیں  جن کو زندگی میں ہوائی جہاز پر بیٹھنا نصیب نہیں وہ خواب میں اونچی اڑان بھر سکتے ہیں اس پر کوئی ٹکٹ لینے کی ضرورت نہیں اس پر کسی قسم کا کوئی خرچہ نہیں ۔۔۔۔لیکن کچھ تصورات کچھ خواب ایسے ہوتے ہیں جن کوہم اپنے لیے ایک گول کے طور پر سیٹ کرتے ہیں اپنے بچوں کے لیے اپنی قوم کے لیے اپنے مستقبل کے لیے اور ...

The best lifestyle!The best lifestyle! بہترین طرز زندگی!

  بہترین طرز زندگی! جب ہم ایک بہترین طرز زندگی کی بات کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ ہم اپنے لیے تو ایک پر تعیش زندگی کا انتخاب کریں لیکن دوسروں کے لیے ایک الگ طرح کی زندگی کی سوچ اپنائیں ۔مثال کے طور پر آپ ایک گاڑی لینا چاہتے ہیں لیکن اس کے خریدنے میں ناجائز ذرائع کا استعمال کرتے ہیں ۔۔تو اس میں آپکی خائش تو جائز ہے لیکن اس کو حاصل کرنے کے لیے جن اطوار کو آپ نے اپنایا ہے اس سے کسی شخص ادارے یا ملکی املاک کا نقصان ہوا ہے اس لیے اسکو کسی طور بھی قابل قبول قرار نہیں دیا جا سکتا ۔۔ ایسا کیا کیا جائے! اب کہ ہم ایک ایسے دور میں داخل ہو چکے ہیں جہاں خاہشات ضروریات بنتی جا رہی ہیں ایک طرف بڑھتی مہنگائی اور دوسری طرف بڑھتی خاہشات ۔انسان کے لیے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے کہ کیا صحیح اور کیا غلط ہے ۔یوں ایک افراتفری کا سا ماحول بنتا جا رہا ہے لوگ کرب اور اذیت کی کیفیت میں جا رہے ہیں ۔اگر ہم پاکستان کی بات کیں تو یہاں پر آپ کو ایک معاشرتی فیلیر نظر آئے گا سب سے زیادہ لوگ سیاسی لوگوں کو فالو کرتے ہیں لیکن ان کی زندگی شاہانہ ہے سو لوگ ان کے جیسے طرز زندگی کو اپنانا چاہتے ہیں ایک ...

Ideal social lifeبچے من کے سچےChildren are true

   بچے من کے سچے بچے معاشرے کا نہ صرف حسن ہوتے ہیں بلکہ کسی بھی معاشرے کا آئینہ بھی ہوتے ہیں ،یعنی اگر آپ کسی معاشرے کی اخلاقی حالت کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو بچوں سے کچھ دیر گپ شپ کر لیں آپ کو ان کے گھر کا اندازہ ہو جائے گا کہ جن لوگوں کے ساتھ ان بچوں کی زندگی بسر ہو رہی ہے یعنی ان کے والدین ان کے بہن بھائی ان کے مزاج کیسے ہوںگے ۔ کوئ بھی انسان جو کہ اس دنیا میں زندہ ہے وہ ہر روز کچھ نہ کچھ سیکھتا رہتا ہے محد سے لحد تک انسان کی تربیت ہوتی رہتی ہے کبھی استادوں سے اور کبھی حالات سے ۔ بچوں کی دنیا الگ ہوتی ہے ہم بچوں کو سکول میں داخل کروانے کے بعد یہ سمجھتے ہیں کہ بچے وہیں سب کچھ سیکھ کر آگے بڑھ جائیں گے لیکن ایسا بالکل نہیں ہوتا بچوں کی زیادہ تربیت ماحول سے ہوتی ہے بچے جو دیکھتے ہیں اس کا اثر قبول کرتے ہیں ان کے معصوم اذہان اپنے انداز سے چیزوں کو پرکھنے کی کوشش کرتے ہیں جو ان کو آسان لگتا ہے اس کو اپنا لیتے ہیں درست غلط کی تفریق کرنا ان کے بس میں نہیں ہوتا،سوچنا یہ ہوتا ہے کہ بچوں کی بنیادی تربیت ایسی ہو جائے کہ ان کا چیزوں کو دیکھنے اور سمجھنے کا پیمانہ درست طور پر ...

local bodies election 2023 karachi Hyder abad local bodies election party position( sindh)

 کراچی/حیدرآباد: کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے متوقع نتائج میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سرفہرست ہے، جب  جماعت اسلامی (جے آئی) پیچھے ہے،   اتوار کو شام 5 بجے پولنگ بند ہونے کے باوجود نتائج کے اجراء میں تاخیر نے حزب اختلاف کی جماعتوں جماعت اسلام (جے آئی)، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے کرام کی جانب سے دھاندلی    کے الزامات کو جنم دیا۔ واضع رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ نے ان انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا کیوں کہ ان کے مطابق الیکشن سے پہلے حلقہ بندیاں درست نہیں کی گئی ہیں جس سے متحدہ کو نقصان اور پی پی پی کو فائدہ ہو رہا ہے تاہم، الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے دعویٰ کیا کہ نتائج شفاف طریقے سے مرتب کیے گئے، جب کہ پیپلز پارٹی کی قیادت والی حکومت نے بھی انتخابات میں دھاندلی میں اپنے ملوث ہونے کی تردید کی۔ 235 (Ucs)   کے لیے ہونے والے انتخابات میں سے پی پی پی 93 یوسیز پر فتح کے ساتھ سرفہرست ہے، جماعت اسلامی 86،پی ٹی آئی 40، پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) سات، جے یو آئی ف اور آزاد  3  ۔ جبکہ تحریک لبیک (ٹی ایل پی) ...

Pakistan politics ,list of political issues in pakistan

پاکستانی سیاست میں ایک بار پھر سے ہلچل مچ گئی ہے  ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب جناب پرویز الٰہی نے گورنر پنجاب کو اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوانس بھیج دی گئی تھی لیکن گورنر پنجب کی جانب سے مقررہ وقت تک اس پر دستخط نہ کرنے کی وجہ سے پنجاب اسمبلی خود بخود تحلیل ہو گئی ہے ۔اس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر ھمزہ شہباز میں نگراں سیٹ اپکےلیے مشاورت ہو گی اگر دونوں کے درمیان کسی نگراں سیٹ اپ پر اتفاق رائے قائم نہ ہو سکا تو یہ معاملہ پھر الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا اور اگروہاں سے بھی کسی قسم کی پہش رفت نہ ہو سکی تو پھر یہ معاملہ عدالتوں میں جائے گا ،پنجاب کی اسمبلی کے بعد خیبر پختونخوا کی اسمبلیان بھی تعلیل کر دی جائیں گی اس طرح آئینی طور پر 90دن تک الیکشن کروانے پڑیں گے زرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سپریم ہیڈ میاں نواز شریف کی جانب سے پارٹی کو الیکشن کی تیاری کا کہا گیا ہے اس طرح اپریل کے دوسرے ہفتے میں پنجاب اور خیبر پختون خواہ میں الیکشن کا امکان ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قبل ازوقت انتخابات کی کوشش تو شاید کامیاب نہ ہو سکے لیکن متحدہ قومی موومنٹ کے تمام دھڑوں کے ان...

privacy policy.

  Privacy Policy for blogger At sadeerah.blogspot.com, accessible from https://sadeerah.blogspot.com/, one of our main priorities is the privacy of our visitors. This Privacy Policy document contains types of information that is collected and recorded by sadeerah.blogspot.com and how we use it. If you have additional questions or require more information about our Privacy Policy, do not hesitate to contact us. This Privacy Policy applies only to our online activities and is valid for visitors to our website with regards to the information that they shared and/or collect in sadeerah.blogspot.com. This policy is not applicable to any information collected offline or via channels other than this website. Our Privacy Policy was created with the help of the  Free Privacy Policy Generator . Consent By using our website, you hereby consent to our Privacy Policy and agree to its terms. Information we collect The personal information that you are asked to provide, and the reasons why y...